اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی اخبار ’الشرق الاوسط‘ میں مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی مد ظلہ کا اہانت آمیز کارٹون شائع کئے جانے پر مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اخبار کی اس گستاخی کی سخت مذمت کی اور اس مذموم کوشش کو اشتعال انگیزی اور عالم اسلام میں تفرقہ کی کوشش سے تعبیر کیا۔
مولانا کلب جواد نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی اخبار’ الشرق الاوسط‘ کا یہ اہانت آمیز رویہ ناقابل برداشت ہے ۔مولانا نے کہاکہ اس وقت سعودی عرب بوکھلاہٹ کا شکار ہے کیونکہ اس کی تمام تر سازشیں اور مکروہ منصوبے اسلامی قیادت نے بے کار بنا دیے ہیں ۔مرجعیت کی طاقت اور اس کی عظمت سے دشمن بخوبی واقف ہے اس لئے وہ ان کی شان میں گستاخی کر کے اپنی بھڑاس نکالنے کی کوشش کر رہاہے ۔مولانا نے کہاکہ مختلف محاذوں پر سعودی اتحاد کو شکست نصیب ہوئی ہے جس کے بعد وہ مسلسل کھسیاہٹ کا شکار ہے ۔خاص طورپر داعش کے خاتمے نے اس کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی کمرتوڑ دی ہے ۔سعودی عرب بخوبی جانتاہے کہ داعش کے خاتمے میں آیت اللہ سیستانی مد ظلہ کے فتوے نے اہم کردار ادا کیا ہے ،یہی وجہ ہے کہ وہ ان کی دشمنی میں اندھا ہوگیاہے ۔
مولانا نے کہاکہ اخبار’الشرق الاوسط‘ نے اپنے آقاؤں’امریکہ و اسرائیل‘ کی خوشنودی کے لئے مرجع عالیقدر کی اہانت کی ہے اس سے ان کی غلامانہ ذہنیت بے نقاب ہوگئی ۔یہ اخبار عالم اسلام میں تفرقہ پردازی اور انتشار و اختلاف کی کوششوں میں ملوث رہاہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔مولانا نے کہاکہ اس وقت مرجعیت کے دشمن مختلف لبادوں میں ہمارے درمیان موجود ہیں ان کی شناخت اور بائیکاٹ ضروری ہے ۔یہ دشمن کبھی باہر سے حملہ ور ہوتا ہے اور کبھی ہمارے درمیان ہی سے ہمارے عقائد پر حملے کرتا ہے ان سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سعودی اخبار کے ذریعہ آیت اللہ سیستانی کی اہانت عالم اسلام میں تفرقہ ایجاد کرنے کی ایک مذموم کوشش: مولانا سید کلب جواد نقوی
6 جولائی 2020 - 10:44
News ID: 1052910
مولانا کلب جواد نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی اخبار’ الشرق الاوسط‘ کا یہ اہانت آمیز رویہ ناقابل برداشت ہے۔